7 فروری 2016 - 11:43
ہندوستان؛ کشمیر میں سکیورٹی فورس اور شدت پسندوں کے درمیان تصادم

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک شدت پسند مارا گیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی میڈیا نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سری نگر سے پینتیس کلو میٹر دور پلواما ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک شدت پسند ہلاک ہوگیا ہے - حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعے جاری تلاشی کی کارروائی کے دوران گوندی پورا گاؤں کے ایک مکان میں روپوش مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی - اس سے پہلے سیکورٹی اہلکاروں کو اطلاع ملی تھی کہ اس گاؤں میں مسلح شدت پسند روپوش ہیں اور اطلاع ملنے کے بعد ہی سیکورٹی اہلکاروں نے اس گاؤں میں تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی - سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایک گھر میں روپوش مسلح افراد نے گرینیڈ سے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کر دیا البتہ اس حملے میں سیکورٹی فورس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جواب میں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے اس مکان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک مسلح شخص مارا گیا -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲